Hadees Sharif in Urdu: Essential Teachings and Guidance
حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اعمال کا دار و مدار نیت پر ہے اور ہر شخص کے لئے وہی ہے جس کی اس نے نیت کی، پس جس نے الله تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کی طرف ہجرت کی اس کی ہجرت الله تعالیٰ اور اُس کے رسول ﷺ کے لئے ہی شمار ہو گی، اور جس کی ہجرت دنیا حاصل کرنے یا کسی عورت سے شادی کرنے کے لیے ہوئی تو اس کی ہجرت اسی کے لیے ہے جس کی طرف اس نے ہجرت کی۔‘‘
أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب: الإيمان، باب: ماجائَ أَنَّ الأعمال بِالنِيّةِ والحِسْبَةِ وَ لِکُلِّ امْرِيءٍ مَانَوَي، 1 / 30، الرقم: 54، وفي کتاب: العتق، باب: الخطا والنسيان في العتاقة والطلاق ونحوه ولا عتاقه إلا لوجه الله، 2 / 894، الرقم: 2392، وفي کتاب: المناقب، باب: هجرة النبي ﷺ وأصحابه إلي المدينة، 3 / 1416، الرقم: 3685، وفي کتاب: الأيمان والنذور، باب: النية في الأيمان، 6 / 2461، الرقم: 6311، وفي کتاب: الحيل، باب: في ترک الحيل وأن لکل امريء مانوي في الأيمان وغيرها، 6 / 2551، الرقم: 6553، وفي کتاب: بدء الوحي، باب: کيف کان بدء الوحي، 1 / 3، الرقم: 1، ومسلم في الصحيح، کتاب: الإمارة، باب: قوله إنما الأعمال بالنية وأنه يدخل فيه الغزو وغيره من الأعمال، 3 / 1515، الرقم: 1907، والترمذي في السنن، کتاب: فضائل الجهاد عن رسول الله ﷺ، باب: ماجاء فيمن يقاتل رياء وللدنيا، 4 / 179، الرقم: 1647، وأبو داود في السنن، کتاب: الطلاق، باب: فيها عني به الطلاق والنيات، 2 / 362، الرقم: 2201، والنسائي في السنن، کتاب: الأيمان والنذور، باب: النية في اليمين، 7 / 13، الرقم: 3794، وابن ماجه في السنن، کتاب: الزهد، باب: النية، 2 / 1413، الرقم: 4227.
حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ نہ تمہارے جسموں کو دیکھتا ہے اور نہ ہی تمہاری صورتوں کو، بلکہ وہ تمہارے دلوں کو دیکھتا ہے۔ (اور ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ) ’’بے شک اللہ تعالیٰ تمہاری شکلوں اور تمہارے اَموال کو نہیں دیکھتا بلکہ وہ تمہارے دلوں اور تمہارے اَعمال کو دیکھتا ہے۔‘‘
أخرجه مسلم في الصحيح، کتاب: البر والصلة والآداب، باب: تحريم ظلم المسلم وخذله واحتقاره ودمه وعرضه وماله، 4 / 1986، الرقم: 2564، وابن ماجه في السنن، کتاب: الزهد، باب: القناعة، 2 / 1388، الرقم: 4143، وأحمد بن حنبل في المسند، 2 / 284، الرقم: 7814، والبيهقي في شعب الإيمان، 7 / 508، الرقم: 11151، والديلمي في مسند الفردوس، 1 / 166، الرقم: 614، وابن المبارک في کتاب الزهد، 1 / 540، الرقم: 1544.
حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: مومن کی نیت اس کے عمل سے بہتر ہے اور منافق کا عمل اس کی نیت سے بہتر ہے اور ہر ایک اپنی نیت پر عمل کرتا ہے۔ پس جب مومن کوئی (نیک) عمل کرتا ہے تو اس (نیک عمل کی برکت کے باعث اس) کے دل میں نور پھوٹ پڑتا ہے۔
أخرجه الطبراني في المعجم الکبير، 6 / 185، الرقم: 5942، والديلمي في مسند الفردوس، 4 / 285، الرقم: 6842، والربيع عن عبد الله بن عباس في المسند، 1 / 23، الرقم: 1، والقضاعي في مسند الشهاب، 1 / 119، الرقم: 148، والبيهقي في شعب الإيمان، 5 / 343، الرقم: 6860 والهيثمي في مجمع الزوائد، 1 / 61 وقال رجاله موثّقون.
حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: لوگوں میں سب سے زیادہ عقل مند وہ ہے جو دنیا (کی محبت) کو سب سے زیادہ چھوڑنے والا ہو۔‘‘
أخرجه الخوارزمي في جامع المسانيد للإمام أبي حنيفة، 1 / 199.
ایک آدمی حضور نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا: یا رسول الله! مجھے کوئی ایسا عمل بتائیں جسے کرنے سے اللہ تعالیٰ بھی مجھ سے محبت کرے اور لوگ بھی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: دنیا سے بے رغبت ہو جا، اللہ تعالیٰ تجھ سے محبت کرے گا اور جو کچھ لوگوں کے پاس ہے اس سے بے رغت ہوجا، لوگ بھی تجھ سے محبت کریں گے۔‘‘
أخرجه ابن ماجه في السنن، کتاب: الزهد، باب: الزهد في الدنيا، 2 / 1373، الرقم: 4102، والحاکم في المستدرک، 4 / 348، الرقم: 7873، والطبراني في المجعم الکبير، 6 / 193، الرقم: 5972، والبيهقي في شعب الإيمان، 17 344، الرقم: 10522، والصيداوي في معجم الشيوخ، 1 / 312، الرقم: 282، والقضاعي في مسند الشهاب، 1 / 373، الرقم: 643، والديلمي في مسند الفردوس، 1 / 431، الرقم: 1758، وابن عبد البر في التمهيد، 9 / 201
حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے ابن آدم! تو میری عبادت کے لئے فارغ تو ہو میں تمہارا سینہ بے نیازی سے بھر دوں گا اور تیرا فقر و فاقہ ختم کر دوں گا؛ اور اگر تو ایسا نہیں کرے گا تو میں تیرے ہاتھ کام کاج سے بھر دوں گا اور تیری محتاجی (کبھی) ختم نہیں کروں گا۔‘‘
أخرجه الترمذي في السنن، کتاب: صفة القيامة والرقائق والورع عن رسول الله ﷺ، باب: (30)، 4 / 642، الرقم: 2466، وابن ماجه في السنن، کتاب: الزهد، باب: الهم بالدنيا، 2 / 1376، الرقم: 4107، وأحمد بن حنبل في المسند، 2 / 358، الرقم: 8681، وابن حبان عن أبي هريرة رضي الله عنه في الصحيح، 2 / 119، الرقم: 393، والحاکم في المستدرک، 2 / 481، الرقم: 3657، والطبراني في المعجم الکبير، 20 / 216، الرقم: 500، والبيهقي في شعب الإيمان، 7 / 288، الرقم: 10339، والديلمي عن أبي هريرة رضي الله عنه في مسند الفردوس، 5 / 232، الرقم: 8045.
حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جب تم دیکھو کہ کسی شخص کو دنیا میں زہد اور کم گوئی عطا کر دی گئی ہے تو اس کا قرب حاصل کرو کیونکہ اسے حکمت عطا کر دی جاتی ہے۔
أخرجه ابن ماجه في السنن، کتاب: الزهد، باب: الزهد في الدنيا، 2 / 1373، الرقم: 4101، والبيهقي عن أبي هريرة رضي الله عنه في شعب الإيمان، 4 / 254، الرقم: 4985، 10534، وأبو يعلي في المسند، 12 / 175، الرقم: 6803، والشيباني في الآحاد والمثاني، 4 / 499، الرقم: 2448.
حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: دنیا مومن کا قید خانہ اور کافر کی جنت ہے۔‘‘
أخرجه مسلم في الصحيح، کتاب: الزهد والرقائق، 4 / 2272، الرقم: 2956، والترمذي في السنن، کتاب: الزهد عن رسول الله ﷺ، باب: ماجاء أن الدنيا سجن المؤمن وجنة الکافر، 4 / 562، الرقم: 2324، وابن ماجه في السنن، کتاب: الزهد، باب: مثل الدنيا، 2 / 1378، الرقم: 4113، وأحمد بن حنبل في المسند، 2 / 323، الرقم: 8272، وابن حبان في الصحيح، 2 / 462، الرقم: 687، والحاکم عن سلمان رضي الله عنه في المستدرک، 3 / 699، الرقم: 6545، وقال الحاکم: هَذَا حَدِيْثٌ صَحِيْحٌ الإِسْنَادِ، والبزار عن سلمان رضي الله عنه في المسند، 6 / 461، الرقم: 2498.
حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: دنیا سے بے رغبتی دل اور جسم (دونوں) کو سکون بخشتی ہے۔‘‘
أخرجه الطبراني في المعجم الأوسط، 6 / 177، الرقم: 6120، والقضاعي في مسند الشهاب، 1 / 188، الرقم: 278، والبيهقي في شعب الإيمان، 7 / 347، الرقم: 10536، والديلمي في مسند الفردوس، 2 / 299، الرقم: 3364، والمنذري في الترغيب والترهيب، 4 / 75، الرقم: 4857، وابن رجب في جامع العلوم والحکم، 1 / 297، والهيثمي في مجمع الزوائد، 10 / 286.
حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جو شخص (دنیا سے) کٹ کر صرف الله عزوجل کی (راہ کی) طرف ہو جائے الله تعالیٰ اس کی ہر ضرورت پوری کرتا ہے اور اسے وہاں سے رزق دیتا ہے جہاں سے اسے وہم و گمان بھی نہ ہو اور جو شخص (الله تعالیٰ سے) کٹ کر دنیا کی طرف ہو جاتا ہے تو الله تعالیٰ اسے اسی (دنیا) کے سپرد کر دیتا ہے۔‘‘
أخرجه الطبراني في المعجم الأوسط، 3 / 346، الرقم: 3359، وفي المعجم الصغير، 1 / 201، الرقم: 321، والبيهقي في شعب الإيمان، 2 / 28، الرقم: 1076، 1351، والقضاعي في مسند الشهاب، 1 / 298، الرقم: 493، والمنذري في الترغيب والترهيب، 2 / 341، الرقم: 2642، وقال المنذري: رواه أبو الشيخ في کتاب الثواب، والهيثمي في مجمع الزوائد، 10 / 303، والقرطبي في الجامع لأحکام القرآن، 18 / 161، وابن کثير في تفسير القرآن العظيم، 4 / 381.
حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اگر تم الله تعالیٰ پر اس طرح بھروسہ کرتے جیسا بھروسہ کرنے کا حق ہے، تو تمہیں اس طرح رزق دیا جاتا جس طرح پرندوں کو رزق دیا جاتا ہے۔ وہ صبح کو بھوکے نکلتے ہیں اور شام کو پیٹ بھر کر واپس آتے ہیں۔‘‘
أخرجه الترمذي في السنن، کتاب: الزهد عن رسول الله ﷺ، باب: في التَّوَکُّلِ عَلىٰ اللهِ، 4 / 573، الرقم: 2344، وابن ماجه في السنن، کتاب: الزهد، باب: التوکل واليقين، 2 / 1394، والحاکم في المستدرک، 4 / 354، الرقم: 7894، والبزار في المسند، 1 / 476، الرقم: 340، وأحمد بن حنبل في المسند، 1 / 30، الرقم: 205، 370، وأبو يعلي في المسند، 1 / 212، الرقم: 247، والبيهقي في شعب الإيمان، 2 / 66، الرقم: 1182، والطيالسي في المسند، 1 / 11، الرقم: 51، 139، وعبد بن حميد في المسند، 1 / 32، الرقم: 10، والقضاعي في مسند الشهاب، 2 / 310، الرقم: 1444.
حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: سچ (ہمیشہ) نیکی کی راہ دکھاتا ہے اور نیکی جنت کی راہ دکھاتی ہے۔ آدمی سچ بولتا رہتا ہے یہاں تک وہ صدیق (سچا) بن جاتا ہے اور جھوٹ بدی کا راستہ دکھاتا ہے اور بدی دوزخ میں لے جاتی ہے۔ آدمی جھوٹ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ اسے الله تعالیٰ کے ہاں جھوٹا ہی لکھ دیا جاتا ہے۔‘‘
أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب: الأدب، باب: قول اللهتعالي: يَأَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوا اتَّّقُوا اللهَ وَکُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ: (التوبة: 119) وَمَا يُنْهي عَنِ الکَذِبِ، 5 / 2261، الرقم: 5743، ومسلم في الصحيح، کتاب: البر والصلة والآداب، باب: قبح الکذب وحسن الصدق وفضله، 4 / 2012، الرقم: 2607، والترمذي في السنن، کتاب: البر والصلة عن رسول الله ﷺ، باب: ماجاء في الصدق والکَذِبِ، 4 / 347، الرقم 1971، وأبو داود في السنن، کتاب: الأدب، باب: في التشديد في الکذب، 4 / 297، الرقم: 4989، وابن ماجه في السنن، المقدمة، باب: اجتناب البدع والجدل، 1 / 18، الرقم: 46، ومالک في الموطأ، 2 / 989، الرقم: 1792، والدارمي في السنن، 2 / 388، الرقم: 2715، وابن حبان في الصحيح، 1 / 508، الرقم: 274، والبيهقي في السنن الکبري، 10 / 195، 243، وأحمد بن حنبل في المسند، 1 / 384، الرقم: 3638، 4108، وأبو يعلي في المسند، 9 / 71، الرقم: 5138، والطبراني في المعجم الکبير، 9 / 97، الرقم: 8522، والبيهقي في شعب الإيمان، 4 / 199، الرقم: 4784. 4787، 4788، والمنذري في الترغيب والترهيب، 3 / 365، الرقم: 4443.
حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جس نے الله تعالیٰ سے صدقِ دل کے ساتھ شہادت (کی موت) طلب کی تو الله تعالیٰ اسے شہداء کا مقام عطا فرمائے گا خواہ اسے بستر پر ہی موت (کیوں نہ ) آئی ہو۔‘‘
أخرجه مسلم في الصحيح، کتاب: الإمارة، باب: استحباب طلب الشهادة في سبيل الله تعالي، 3 / 1517، الرقم: 1908. 1909، وأبوداود في السنن، کتاب: الوتر، باب: في الاستغفار، 2 / 85، الرقم: 2، والنسائي في السنن، کتاب: الجهاد، باب: مسألة الشهادة، 6 / 36، الرقم: 3162، وفي السنن الکبري، 3 / 25، الرقم: 4370، وابن ماجه في السنن، کتاب: الجهاد، باب: القتال في سبيل الله سبحانه وتعالي، 2 / 935، الرقم: 2797، وابن حبان في الصحيح، 7 / 465، الرقم: 3192، والحاکم في المستدرک، 2 / 87، الرقم: 2412، وقال الحاکم: هذا حَدِيْثٌ صَحِيْحٌ. والبيهقي في السنن الکبري، 9 / 169، وأبو عوانة في المسند، 4 / 490، الرقم: 7446، وأبوالمحاسن في معتصر المختصر، 1 / 205، والمنذري في الترغيب والترهيب، 2 / 177، الرقم: 2005.
’’حضرت ابو محمد حسن بن علی رضی اللہ عنھم بیان کرتے ہیں کہ مجھے حضور نبی اکرم ﷺ کا یہ ارشاد (آج بھی) یاد ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: شک و شبہ والی چیز چھوڑ کر ہمیشہ شک و شبہ سے پاک چیز کو اختیار کرو، بیشک سچ سکون اور جھوٹ شک و شبہ ہے۔‘‘
أخرجه الترمذي في السنن، کتاب: صفة القيامة والرقائق والورع عن رسول الله ﷺ، باب: (60)، 4 / 668، الرقم: 2518، والنسائي في السنن، کتاب: الأشربة، باب: الحث علي ترک الشبهات، 8 / 327، الرقم: 5711، وابن خزيمة في الصحيح، 4 / 59، الرقم: 2348، وابن حبان في الصحيح، 2 / 498، الرقم: 722، والحاکم في المستدرک، 2 / 15، الرقم: 2169، وقال الحاکمُ: هَذَا حَدِيْثٌ صَحِيْحُ الإِسْنادِ. والدارمي في السنن، 2 / 319، الرقم: 2532، وعبد الرزاق في المصنف، 3 / 117، الرقم: 4984، والبزار في المسند، 4 / 175، الرقم: 1336، وأحمد بن حنبل في المسند، 1 / 200، الرقم: 1723، 12572، وأبو يعلي في المسند، 12 / 132، الرقم: 2762، والطبراني في المعجم الکبير، 3 / 76، الرقم: 2711، والبيهقي في السنن الکبري، 5 / 335، الرقم: 10601، وابن أبي شيبة في المصنف، 3 / 474، الرقم: 36، والطيالسي في المسند، 1 / 163، الرقم: 1178، والمنذري في الترغيب والترهيب، 2 / 351، الرقم: 2686، والهيثمي في موارد الظمآن، 1 / 137، الرقم:
’’حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو جب یمن کی طرف بھیجا گیا تو انہوں نے بارگاہِ رسالتِ مآب ﷺ میں عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے خصوصی نصیحت فرمائیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: دین میں اخلاص پیدا کرو، تمھیں تھوڑا عمل بھی کافی ہوگا۔‘‘
الحديث رقم 19: أخرجه الحاکم في المستدرک، 4 / 341، الرقم: 7844، والبيهقي في شعب الإيمان، 5 / 342، الرقم: 6859، والمنذري في الترغيب والترهيب، 1 / 22، والديلمي في مسند الفردوس، 1 / 435، الرقم: 1772، والحسيني في البيان والتعريف 10 / 39، الرقم: 79.
حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: دنیا ملعون ہے اور جو کچھ اس میں ہے وہ (بھی) ملعون ہے، سوائے اس (نیک) عمل کے جس کے ذریعے الله تعالیٰ کی رضا طلب کی جائے۔‘‘
أخرجه الطبراني في مسند الشاميين، 1 / 353، الرقم: 612، والبيهقي في شعب الإيمان، 7 / 381، الرقم: 10441، وابن رجب في جامع العلوم والحکم، 1 / 298، والمنذري في الترغيب والترهيب، 1 / 24، الرقم: 10، وأحمد بن حنبل في کتاب الزهد، 1 / 62، الرقم: 127، والهيثمي في مجمع الزوائد، 10 / 22 ووثقّه، والحکيم الترمذي في نوادر الأصول، 1 / 255.
حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ قیامت کے دن فرمائے گا: میری عظمت کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرنے والے آج کہاں ہیں؟ میں انہیں اپنے سائے میں جگہ دوں کیونکہ آج میرے سائے کے علاوہ کوئی اور سایہ نہیں ہے۔‘‘
أخرجه مسلم في صحيح، کتاب: البر والصلة والآداب، باب: في فضل الحب في الله، 4 / 1988، الرقم: 2566، وأحمد بن حنبل في المسند، 2 / 237، الرقم: 723، 8436، 8818، 10790، 10923، وابن حبان في الصحيح، 2 / 334، الرقم: 574، والدارمي في السنن، 2 / 403، الرقم: 2757، والبيهقي في السنن الکبري، 10 / 232.
حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ایک شخص اپنے بھائی سے ملنے کے لئے ایک دوسری بستی میں گیا، الله تعالیٰ نے اس کے راستے میں ایک فرشتہ کو بھیج دیا، جب اس شخص کا اس فرشتے کے پاس سے گزر ہوا تو فرشتے نے پوچھا: کہاں جانے کا ارادہ ہے؟ اس شخص نے کہا: اس بستی میں میرا ایک (دینی) بھائی ہے اس سے ملنے کا ارادہ ہے۔ فرشتہ نے پوچھا: کیا تمہارا اس پر کوئی احسان ہے جس کی تکمیل مقصود ہے؟ اس نے کہا: اس کے سوا اور کوئی بات نہیں کہ مجھے اس سے صرف الله تعالیٰ کے لئے محبت ہے، تب اس فرشتہ نے کہا کہ میں تمہارے پاس الله تعالیٰ کا یہ پیغام لایا ہوں کہ جس طرح تم اس شخص سے محض الله تعالیٰ کے لیے محبت کرتے ہو الله تعالیٰ بھی تم سے محبت کرتا ہے۔
أخرجه مسلم في الصحيح، کتاب: البر والصلة والآداب، باب: في فضل الحب في الله، 4 / 1988، الرقم: 6567، وابن حبان في الصحيح، 2 / 331، 337، الرقم: 572، 576، وأحمد بن حنبل في المسند، 2 / 408، الرقم: 9280، 9959، 10608، وأبويعلي في المعجم، 1 / 211، الرقم: 254، والبيهقي في شعب الإيمان، 6 / 488، وابن المبارک في الزهد، 1 / 247، الرقم: 710، والمنذري في الترغيب والترهيب، 4 / 10، الرقم: 4573، والذهبي في سير أعلام النبلاء، 7 / 454، والخطيب البغدادي في تاريخ بغداد، 3 / 400، الرقم: 1527، 5751، 6827، 7376.
’’حضرت عبدالله بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضور نبی اکرم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہو کر عرض کیا: (یا رسول الله!) اس شخص کے بارے میں آپ کا کیا ارشاد ہے جو کسی قوم سے محبت رکھتا ہے لیکن ان سے ملا نہیں ہے؟ اس پر حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: (قیامت کے روز) آدمی اسی کے ساتھ ہوگا جس سے محبت رکھتا ہے۔‘‘
أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب: الأدب، باب: عَلَامَةِ الْحُبِّ فِي الله عزوجل، 5 / 2283، الرقم: 5817، 5818، ومسلم في الصحيح، کتاب: البر والصلة والآداب، باب: المرء مع من أحب، 4 / 2034، الرقم: 2640، والترمذي في السنن، کتاب: الزهد عن رسول الله ﷺ، باب: ماجاء أن الْمرئَ مَعَ مَن أَحبَّ، 4 / 596، الرقم: 2387، وَقَالَ أَبُو عِيْسىٰ: هَذَا حَدِيْثٌ صَحِيْحٌ، والنسائي في السنن الکبري، 6 / 344، الرقم: 1178، وأحمد بن حنبل في المسند، 4 / 239، 395، 398، 405، وأبو يعلي في المسند، 9 / 100، الرقم: 5166، وابن حبان في الصحيح، 2 / 316، الرقم: 557، والبزار في المسند، 8 / 32، الرقم: 3014، والطبراني في المعجم الأوسط، 4 / 42، الرقم: 3563، والبيهقي في شعب الإيمان، 1 / 387، الرقم: 497، والمنذري في الترغيب والترهيب، 4 / 15، الرقم: 4597، والمقدسي في الأحاديث المختارة، 8 / 36، الرقم: 29.
حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: (الله عزوجل کے نزدیک) اعمال میں سب سے افضل عمل (اور احمد کی روایت میں ہے کہ سب سے پیارا عمل اور بزار کی روایت میں ہے کہ سب سے افضل علم) الله عزوجل کے لئے محبت رکھنا اور الله عزوجل ہی کے لئے دشمنی رکھنا ہے۔‘‘
أخرجه أبوداود في السنن، کتاب: السنة، باب: مجانبة أهل الأهواء وبغضهم، 4 / 198، الرقم: 4599، وأحمد بن حنبل في المسند، 5 / 146، الرقم: 21341، والبزار في المسند، 9 / 461، الرقم: 4076، والمنذري في الترغيب والترهيب، 4 / 14، الرقم: 4593، والديلمي في مسند الفردوس، 1 / 355، الرقم: 1429.
’’حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضور نبی اکرم ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میری خاطر محبت کرنے والوں، میری خاطر (میری) محافل سجانے والوں، میری خاطر ایک دوسرے سے ملنے والوں اور میری خاطر خرچ کرنے والوں کے لئے میری محبت واجب ہو گئی ہے۔‘‘
أخرجه مالک في الموطأ، 2 / 953، الرقم: 171، وإِسْنَادُهُ صَحِيْحٌ، وَ صَحَّحَهُ ابن حبان في الصحيح، 2 / 335، الرقم: 575، والحاکم في المستدرک، 4 / 186، الرقم: 7314، والبيهقي في السنن الکبري، 10 / 233، وَ صَحَّحَهُ، وَ وَافَقَهُ الذهبي، وقال ابن عبد البر: إِسْنَادُهُ صَحِيْحٌ.
حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اگر دو بندے الله تعالیٰ کے لئے ایک دوسرے سے محبت کریں اور ایک مشرق میں ہو اور دوسرا مغرب میں (بھی) ہو تو الله تعالیٰ قیامت کے روز انہیں ضرور ملا دے گا اور فرمائے گا: یہ ہے وہ (شخص) جس سے تو میری خاطر محبت کیا کرتا تھا۔‘‘
الحديث رقم 27: أخرجه البيهقي في شعب الإيمان، 6 / 492، الرقم: 9022.